بھارت کے تین اپاچی ہیلی کاپٹر واپس امریکہ روانہ، ترکیہ کی فضائی حدود بلاک

image

ترکیہ نے 124ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے بھارت جانیوالے تین AH-64Eاپاچی ہیلی کاپٹروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جس سے پرواز کو واپس امریکہ جانا پڑا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یکم نومبر کو ایک کارگو ہوائی جہازtonov AN-124 بھارتی فوج کے لیے تین اپاچی ہیلی کاپٹروں کولیکر ایریزونا کے میسا گیٹ وے ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا۔

اینٹونوف طیارہ انگلینڈ کے ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ پر اترا، جہاں وہ ایندھن بھرنے کے لیے رکا تھا۔ تاہم یہ طیارہ آٹھ دن تک وہاں پر بھی کھڑارہا اورترکیہ کی طرف سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر 8 نومبر کو اس نے واپس بھارت کی طرف اپنا سفر جاری رکھنے کی بجائے واپس میسا گیٹ وے ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھری ۔تینوں اپاچی ہیلی کاپٹروں کو امریکی ایئربیس پر اتارا گیا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US