خلائی جہاز شین ژو۔20 میں دراڑیں، زمین پر واپسی ممکن نہیں

image

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے) نے بتایا ہے کہ شین ژو۔20 خلائی جہاز خلا بازوں کی محفوظ واپسی کے قابل نہیں ہے، جس کے باعث اسے فی الحال زمین پر واپس نہیں لایا جائے گا اور وہ مدار میں ہی رہ کر متعلقہ سائنسی تجربات جاری رکھے گا۔

ایجنسی کے مطابق واپسی کی کیپسول کی ونڈو میں باریک دراڑیں پائی گئی ہیں جو بظاہر خلائی ملبے کے بیرونی تصادم کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔

سی این ایس اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کے مشنز میں زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US