گوادر انتظامیہ نے تیل بردار تمام گاڑیوں پر پابندی لگا دی

image

ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تیل بردار گاڑیوں خصوصاً زمباد اور دیگر وہ گاڑیاں جو جیوانی، پانوان اور گوادر شہر کے درمیان تیل لادنے اور اس کی ترسیل اور داخلے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

تمام ڈرائیور حضرات اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جیوانی کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں۔ بصورتِ دیگر نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ گاڑیوں کو فوری طور پر ضبط کر لیں گے۔

مزید برآں، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس، پاکستان کوسٹ گارڈ اور ایف سی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان احکامات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US