ڈمپروں پر ٹریکرز نصب: کیا کراچی کی سڑکیں اب واقعی محفوظ ہوں گی؟

image

حکومت سندھ کی ہدایات کے بعد شہر میں ڈمپروں میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے تاکہ بھاری گاڑیوں کی مؤثر نگرانی اور ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری لائی جا سکے۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مطابق اب تک 606 ڈمپروں میں ٹریکرز نصب کر دیے گئے ہیں اور ان کا کنٹرول ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں آئی ٹی برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں ڈمپرز کو رات کے اوقات میں شہر کے اندر چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ دن کے وقت یہ ڈمپر کورنگی، نیو کراچی، سائٹ ایریا، پورٹ قاسم اور کیماڑی پورٹ میں باقاعدہ چل سکیں گے۔

ڈمپروں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے تاہم نادرن بائی پاس، سپر ہائی وے اور دیگر نیشنل ہائی ویز پر ڈرائیور اپنے معمول کے مطابق ڈمپر چلا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US