پاک فوج کا خیبرپختونخوا میں دو بڑے آپریشن، 23 دہشت گرد ہلاک

image

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنے “الخوراج” سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

باجوڑ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فورسز نے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر بھی شامل ہے۔

ایک اور کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 12 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ’’ویژن عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور رفتار سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US