چاندی کی دیوقامت اینٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔ وزن جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

image

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے جب دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کی۔ یہ دیوقامت اینٹ 1,971 کلوگرام وزنی ہے جو متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی نمائندگی کرتی ہے اور اسی خاصیت کے باعث اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ تاریخی لمحہ 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران رونما ہوا جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔

ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیم نے کہا کہ کانفرنس کے 13ویں ایڈیشن میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے گئے جن میں سب سے نمایاں یہ عظیم الشان چاندی کی اینٹ تھی۔ اینٹ کی لمبائی 1.3 میٹر ہے اور یہ منفرد کاریگری کی مثال ہے۔

حکام کے مطابق اس اینٹ کا وزن نہ صرف متحدہ عرب امارات کی تاسیس کے سال کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ یہ ملک کی اختراع، کاریگری اور عالمی سطح پر بڑھتے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US