پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ کی کامیابی کیلیے رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹاسک

image

پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو پشاور میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے پشاور کی تنظیم اور ممبران اسمبلی کو ٹاسک حوالے کردیا۔

تمام حلقوں سے ایک ہزارسے زائد کارکنان لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ طلبہ اور خواتین سمیت تمام ونگز کو بھی جلسہ کامیاب بنانے کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کی تنظیم اور پشاور سے منتخب ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور میں ہونے والے 7 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، اجلاس میں ممبران اسمبلی و پارٹی قائدین کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر صوبائی حلقے سے کم از کم ایک ہزار ورکرز لانے کا ٹاسک حوالے کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ ورکرز کو متحرک کرنے کی مہم چلائی جائے، 26 نومبر کو ہونے والی دعائیہ تقریب میں قلیل کارکنوں کی تعداد پر بھی بحث کی گئی اور تلقین کی گئی کہ اس بار کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US