پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

image

پاکستان کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔ فواد عالم نے 24، عبدالرزاق نے 19 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے مارک کلیری نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 22 رنز دے کر 5 وکٹیں اڑا دیں۔

آسٹریلیا نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں مجموعی طور پر 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا اور 42 میچز کراچی میں کھیلے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US