پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا

image

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ لائسنسنگ اب جاری شدہ کلاس ویلیو ایڈیڈ سروس ریجیم کے تحت کی جا رہی ہےجس کا مقصد ملک میں محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا اور قومی قوانین و ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار پر عمل درآمد کرنا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے 6 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جن میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہیں۔

Alpha 3 Cubic (Pvt.) Ltd. (Steer Lucid)

Zettabyte (Pvt.) Ltd. (Crest VPN)

Nexilium Tech (SMC-Pvt.) Ltd. (Kestrel VPN)

UKI Conic Solutions (SMC-Pvt.) Ltd. (QuiXure VPN)

Vision Tech 360 (Pvt.) Ltd. (Kryptonyme VPN)

ان کمپنیوں کو قانونی اور تجارتی مقاصد کے لیے وی پی این سروسز فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اب صارفین اپنی آئی پی نمبرز یا موبائل نمبرز پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا کر صرف اجازت یافتہ اور لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔

پی ٹی اے کا یہ اقدام نہ صرف صارفین کے لیے سہولت فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سائبر سیکیورٹی کے مزید استحکام کی جانب بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US