بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

image

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر، دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ میر انشاہ روڈ، فلور ملز کے قریب حدری ممندخیل کے علاقے میں ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان بنوں کی جانب جا رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد ازاں سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی۔ حملہ آوروں نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US