ڈریکولا قلعے کی تلاش میں نکلا نوجوان لاپتہ۔۔ آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟

image

رومانیہ کے مشہور ڈریکولا قلعے کے آس پاس گم ہونے والے برطانوی نوجوان کی تلاش آٹھویں روز بھی بے نتیجہ ہے، اور امدادی ٹیمیں سخت سردی اور برفیلے راستوں میں اسے ڈھونڈنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 18 سالہ جارج اسمتھ اکیلے پیدل سفر کے لیے بران گاؤں کی طرف نکلے تھے، وہی علاقہ جہاں صدیوں پرانی ڈریکولا کی کہانیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ خطرناک وادی میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو کال کر کے بتایا تھا کہ وہ شدید تھکاوٹ اور ہائپوتھرمیا میں مبتلا ہیں، لیکن اس کال کے بعد ان کا کوئی نشان نہیں ملا۔

جارج کی گمشدگی نے ان کے خاندان کو شدید بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کی والدہ جو اسمتھ اپنے بیٹے کے لیے جاری الرٹ کے فوراً بعد رومانیہ پہنچ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جارج بغیر اطلاع دیے اتوار کو ملک چھوڑ کر پیدل سفر پر نکل گیا تھا، اور فون کا آخری سگنل ایک ایسے پہاڑی علاقے سے ملا جہاں پہنچنا بھی آسان نہیں۔ وہ مسلسل ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کسی معجزے کی امید لیے بیٹے کی واپسی کی دعا کر رہی ہیں۔

مقامی حکام نے نوجوان کی تازہ تصویر بھی جاری کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس کی موجودگی یا کسی بھی متعلقہ معلومات کا علم ہو تو فوراً حکام کو اطلاع دی جائے، کیونکہ ہر لمحہ اس کی زندگی کے لیے قیمتی ثابت ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US