کوئٹہ میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ بغیر کسی نوٹس کے بند کردیا گیا۔
شہریوں کو کاروبار اور رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے شکوہ کیا کہ بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش معمول بنتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ طلبا کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔