راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ڈاکٹر عظمیٰ اڈیالہ جیل روانہ

image

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے آج طے شدہ ملاقات کے سلسلے میں ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم جیل انتظامیہ نے قواعد کے تحت صرف ایک بہن، ڈاکٹر عظمیٰ، کو ملاقات کی اجازت دی ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ گیٹ نمبر 5 کے ذریعے جیل میں داخل ہوں گی، جہاں ان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور پروٹوکول کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US