اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں واقع نمل یونیورسٹی میں اچانک ہونے والے دھماکے سے کیمپس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکا چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے بلاک میں ہوا، جس کے فوراً بعد دھوئیں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے گئے۔
عینی شاہد طلبہ کے مطابق دھماکے کی آواز بہت زور دار تھی جس کے بعد طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور دیگر ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا یا کسی اور نوعیت کا تھا۔ ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔