راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی پر 18 نامزد ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مقررہ مدت کے اندر سرینڈر نہ کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کر دی جائے گی۔
عدالتی حکم کے مطابق جن افراد کی جائیداد ضبطگی ہو گی ان میں مہر جاوید، شبلی فراز، کنول شوذب، شیخ راشد، زرتاج گل، عمر ایوب، محمد احمد چھٹہ، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، اشرف خان سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، عظیم اللہ خان، عنصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف شامل ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ تمام ملزمان کو بارہا طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس کے باعث قانونی تقاضوں کے مطابق ان کی جائیداد ضبط کرنے کا اقدام ناگزیر ہو گیا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر ملزمان مقررہ مدت تک عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ضبط شدہ جائیداد کو قواعد کے تحت نیلام کیا جائے گا۔