گول گپے کھانے کے لئے کھولا منہ دوبارہ بند نہ ہوا۔۔ عورت کو اچانک کیا بیماری ہوگئی؟ ویڈیو

image

اترپردیش کے ضلع اورئیہ میں گول گپے کھانے کا شوق ایک خاتون کے لیے اچانک پریشانی کا باعث بن گیا۔ وہ معمول کے انداز میں گول گپے کھا رہی تھیں کہ ایک لقمہ لیتے ہوئے ان کا جبڑا اپنی جگہ سے ہٹ گیا۔ لمحوں میں ان کا منہ کھلا رہ گیا اور بند ہونا ناممکن ہوگیا، جس سے وہ شدید گھبراہٹ اور تکلیف میں مبتلا ہو گئیں۔

خاتون کو فوری طور پر ضلعی جوائنٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنہ تو کیا مگر جبڑا اپنی جگہ پر واپس لانے میں ناکام رہے۔ صورتحال بگڑنے پر انہیں مزید علاج کے لیے ایک بڑے میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا تاکہ ماہرین جبڑے کی حالت کا باقاعدہ علاج کرسکیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ حد تک منہ کھولنے کے باعث ہوا۔ اس کیفیت کو طبی زبان میں ٹیمپورومینڈیبیولر ڈس آرڈر، یعنی TMD کہا جاتا ہے۔ اس حالت میں جبڑے کے جوڑ متاثر ہوتے ہیں اور مریض کا منہ کھلا رہ جاتا ہے، جبکہ درد اور بے آرامی تیزی سے بڑھنے لگتی ہے۔

جانز ہاپکنز میڈیسن کے مطابق ٹیمپورومینڈیبیولر ڈس آرڈر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب جبڑے کے جوڑ یا چہرے کے اعصاب میں خرابی آجائے۔ ایسے مریضوں کو عموماً ڈینٹل اسپیشلسٹ یا جبڑے کے ماہر سرجن کے پاس لے جانا پڑتا ہے تاکہ جوڑ کو درست مقام پر لایا جا سکے۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ بظاہر معمول کی سرگرمی بھی کبھی کبھار غیر متوقع طبی مسئلے میں بدل سکتی ہے، جس کے لیے فوری اور درست طبی امداد ضروری ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US