چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بچوں کی گرفتاری پر نوٹس، وزیراعلیٰ کا بھی اہم فیصلہ

image

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرنے سے فوری طور پر باز رہیں اور پہلے آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کم عمر طلبہ کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بچوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا زیادہ مؤثر اقدام ہوگا۔

صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام اور خاص طور پر طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے۔ پہلی خلاف ورزی کی صورت میں، جیسے ہیلمٹ نہ پہننا، صرف وارننگ چالان جاری کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ نے 16 سال کے بچوں کے لیے سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت ٹریفک کی نگرانی کے لیے پہلی بار ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بھرپور تعلیم دیں تاکہ کم عمر طلبہ محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کرسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US