پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

image

راولپنڈی میں آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں سعودی عرب کی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI(M), HJ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

معزز مہمان کی آمد پر جی ایچ کیو میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US