پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے امدادی کنٹینرز افغانستان جانے کی اجازت دے دی

image

حکومتِ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک لے جانے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے وزارتِ تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز ایف بی آر کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزارتِ خارجہ کی سفارش پر کیا گیا جس کے تحت یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

خط کے مطابق پہلے مرحلے میں خوراک لے جانے والے کنٹینرز کلیئر کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینرز کی اجازت دی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس لے جانے والے کارگو کی کلیئرنس کی جائے گی۔

حکومتی فیصلے کا مقصد افغانستان میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US