جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے لڑکی کے بال کاٹنے کے کیس میں ملزمان جلیل اور جبار کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رکھنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں دفعات 337V، 342، 354 اور 509 شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتاری یکم دسمبر 2025 کو عمل میں آئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ لڑکی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔