سپریم کورٹ نے 36 سال پرانی انتخابی نظام سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں

image

سپریم کورٹ نے 36 سال قبل دائر کی گئی انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق اپیلیں آج نمٹا دیں۔ عدالت نے یہ کارروائی وفاقی حکومت کی جانب سے اپیلیں واپس لینے کی درخواست منظور ہونے پر کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کو غیر اسلامی قرار دینے کی نشاندہی کی تھی وہ اب عملاً ختم ہو چکے ہیں، جبکہ انتخابی معاملات اب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت چلائے جاتے ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ وہ پرانے قوانین اب موجود ہی نہیں، اس لیے یہ اپیلیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں اور وفاقی حکومت انہیں واپس لینا چاہتی ہے۔

عدالت نے حکومتی مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قوانین چونکہ رائج نہیں رہے، اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔ یوں سپریم کورٹ نے حکومت کی درخواست پر اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US