مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونا 2572 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 4221 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔