عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار رہا اور فی اونس سونا 17 ڈالر کمی کے ساتھ 4190 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ کا اثر پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی سونے کے نرخ 1000 روپے کم ہوئے تھے اور دو روز میں مجموعی طور پر 2700 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی آج کمی ہوئی ہے گزشتہ روز قیمت 6000 روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی تھی تاہم آج 85 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 6000 روپے پر آگئی ہے۔