پاکستانی معیشت کی اعانت: سعودیہ کی 3.0 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میعاد میں توسیع

image

سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے پاس رکھے ہوئے 3.0 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے، جن کی مدت 8 دسمبر 2025ء کو مکمل ہونے والی تھی۔

مذکورہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس رکھوائی گئی ہے۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی اعانت کا تسلسل ہے، جو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے میں اعانت کے ساتھ ملک کی معاشی نمو اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 3.0 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ ابتدائی طور پر اسٹیٹ بینک کے پاس 2021ء میں بطور ڈپازٹ رکھوائے گئے تھے، اور تب سے انہیں رول اوور کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US