پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرلاحمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور اس کی قیادت پر مزید حملے برداشت نہیں کیے جائیں اور اس کا ’سختی سے‘ مقابلہ کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان سے ہونے والی وکلا اور خاندان کی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جب کوئی اس شخص سے ملتا ہے تو آئین، قانون اور رولز کو بالائے طاق رکھ کر وہ ریاست پاکستان کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، خاص کر مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف۔‘
- پاکستانی فوج کے ترجمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر ان کے ’بیانیے‘ کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیا
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ کیا کہ ان سے جیل میں کی جانے والی ملاقاتوں کے بعد ’مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف بیانیہ دیا جاتا ہے‘
- پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے
- پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے
- پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جیل میں ملاقاتیں جیل مینیویل کے مطابق کروائی جاتی ہیں
اپنی ذات کا قیدی ایک شخص اور اس کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے: ترجمان پاکستانی فوج