سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزات، رکن صوبائی اسمبلی کا کمشنر کراچی کو خط

image

حلقہ پی ایس 102 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد عامر صدیقی نے کمشنر کراچی سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزات سے متعلق خط لکھ دیا۔

رکن اسمبلی نے اپنے حلقے کی مختلف سڑکوں پر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر اور ٹاؤن میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ نشتر روڈ، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، گرومندر، بریٹو روڈ، تین ہٹی مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات برقرار ہیں اور کمشنر کراچی کی جاری کردہ SOPs پر کوئی عمل درآمد نہیں کرایا جارہا۔

انھوں نے لکھا کہ دکانیں کچھ دن کے لیے سیل کی گئیں جو پھر دوبارہ کھل گئی ہیں، زیرو ٹالرنس SOPs کے باوجود مستقل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اور غیر قانونی تجاوزات پیدل چلنے والوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں جن سے مبینہ طور پر وصولیاں کی جاتی ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ تین ہٹی فلور شاپس سب سے زیادہ متاثر ہے، رکن صوبائی اسمبلی نے عوامی مشکلات کے پیش نظر فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US