کراچی سمیت مختلف شہروں میں سندھ ثقافت ڈے پر تقریبات، نوجوانوں کا والہانہ رقص

image

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں آج یوم ثقافت سندھ منایا جا رہا ہے۔

سندھی ٹوپی پہنے اور اجرک اوڑھے نواجوان ٹولیوں کی صورت میں ریلیوں کی شکل میں شہر کی شاہراہوں پر نکل آئے ہیں، جبکہ مختلف چوراہوں پر میوزک کے ساتھ رقص بھی کررہے ہیں.

پولیس نے کراچی پریس کلب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب رواں دواں رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

کندھ کوٹ اور نوابشاہ میں بھی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے سندھی ثقافت کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں.

کندھ کوٹ ثقافت ڈے کے حوالے سے مرکزی تقریب کندھ کوٹ پریس کلب میں منعقد کی گئی ہے، جہاں نوجوان اور بچے قومی ثقافتی گیتوں پر رقص کر رہے ہیں۔

نواب شاہ میں مست پروازی کی جانب سے ہائوسنگ سوسائٹی سے ریلی نکالی گئی جو نواب شاہ پریس کلب تک پہنچی، جہاں صوفی فقیرو نے ڈھول اور شہنائیوں پر خوبصورت انداز میں رقص کرکے محبت کا اظہار کیا۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ثقافت کا دن ہمارے لیے عید سے کم نہیں ہوتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کہیں بھی ھو لیکن اپنی ثقافت سے ہی پہچانا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US