“میں نے اپنی پاکٹ منی کے کچھ پیسے ابراہیم کے والد کو دیے ہیں جن سے ایک یا دو ڈھکن تو آ ہی جائیں گے۔ اس طرح کوئی نہ کوئی بچہ گرنے سے بچ جائے گا۔ جو میں کرسکتی تھی میں نے کیا۔ اب آپ لوگوں کی باری ہے“
یہ کہنا ہے دعا زہرہ کا جو گزشتہ ہفتے 3 برس کے ابرہیم کے گٹر میں گر کر انتقال کرنے کے بعد ان کے والد نبیل کی جانب سے شروع کی گئی گٹر کے ڈھکن لگاؤ کے مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔ ویڈیو
واضح رہے کہ ننھے ابراہیم کی افسوسناک موت نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا جس کے بعد میئر کراچی نے اس افسوسناک واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بچے کے اہلِ خانہ سے معافی بھی مانگی تھی۔