اسلام آباد کی سیاست میں ہلچل، بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں پولنگ 15 فروری 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی جبکہ نتائج 16 سے 19 فروری کے دوران مرتب کیے جائیں گے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز 19 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 22 سے 27 دسمبر مقرر کی گئی ہے، اور جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔ اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ ٹربیونلز 9 سے 13 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری اور امیدواروں کی حتمی فہرست و انتخابی نشان 16 جنوری کو آویزاں کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھرپور حصہ لیں اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام آباد میں یہ انتخابات وفاقی دارالحکومت کی میونسپل اور ضلعی سطح پر نمائندگی کے لیے انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US