سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، تیز ہواؤں اور گرج چمک نے تباہی مچادی

image

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ شہر ینبع اور ربیغ میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور شیشے ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے صحرائی وادیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ شدید بارش کے باعث شہر کے شہری اور تعلیمی ادارے متاثر ہوئے جس کے پیش نظر جدہ اور ربیغ کے اسکول اور کالجز آج بند رکھے گئے اور تمام کلاسز آن لائن منتقل کی گئیں۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور زائرین کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مسجد نبویؐ کے اطراف اور صحن میں بھی بارش کے مناظر زائرین نے عقیدت کے ساتھ محفوظ کیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہوگا۔ شہری اور حکام دونوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US