افغانستان میں پیکی بلائنڈرز کا روپ دھارنا مہنگا پڑ گیا، 4 نوجوان گرفتار

image

افغانستان میں طالبان حکام نے برطانوی ٹی وی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق کارروائی ہرات کے جبرایل ٹاؤن شپ میں کی گئی جہاں نوجوان لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور سیریز کے شیلبی خاندان سے مشابہ لباس پہنے ہوئے تھے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ نوجوان غیر ملکی ثقافت کو فروغ دے رہے تھے جو ان کے مطابق اسلامی اقدار اور افغان ثقافت کے منافی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر زیرِ گردش تھیں۔ ایک یوٹیوب انٹرویو میں نوجوانوں نے بتایا تھا کہ وہ یہ فیشن شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور مقامی لوگوں نے اس پر مثبت ردعمل بھی دیا۔

طالبان اس سے قبل بھی متعدد افراد کو ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر گرفتار کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US