بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواستیں مسترد

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے سے متعلق دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ اداروں اور درخواست گزاروں کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف، سیکیورٹی خدشات، انتظامی امور اور دیگر دلائل کا جائزہ لیا گیا، تاہم انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے کوئی مضبوط بنیاد فراہم نہیں کی گئی۔ کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کو مزید تاخیر کا شکار کرنا عوامی نمائندگی اور جمہوری عمل کے خلاف ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے لیے انتخابات کا مقررہ وقت پر انعقاد ضروری ہے، اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں کے تحت شفاف اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو بروقت مکمل کریں تاکہ انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US