مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے سینیٹر حافظ عبدالکریم سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہے کہ معیشت کو بہتر بنایا جائے اور ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔