اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 کے دوران ترسیلات زر کے ذریعے 3.2 ارب امریکی ڈالر کی رقوم پاکستان پہنچیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہیں۔
مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات زر 16.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے 14.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
نومبر کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب (753.0 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (675.0 ملین ڈالر)، برطانیہ (481.1 ملین ڈالر) اور امریکہ (277.1 ملین ڈالر) سے آیا۔
ماہرین کے مطابق یہ مثبت رجحان ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔