بالائی سندھ کے سردار فیصلہ کریں، آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے، ضیا لنجار

image

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بالائی سندھ کے سردار فیصلہ کریں ورنہ آپریشن ناگزیر ہوگا۔

ٹنڈو محمد خان بخاری ہاؤس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل سن کر فوری تدارک ہماری ترجیح ہے، سندھ بھر میں ہر ماہ کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سال میں جرائم کی شرح میں 37 فیصد کمی ہوئی، کچے کے علاقوں میں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو قومی دھارے میں شامل ہوئے، جبکہ مزید ڈاکو بھی ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جس سے تبدیلی کی امید کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہادری سے کارروائیاں کر رہی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کی تیاری ہے۔ بالائی سندھ کے سردار فیصلے کریں ورنہ آپریشن ناگزیر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US