پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کا ماننا ہے کہ اس دفعہ پاکستانی کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایک بہتر ٹی ٹوئنٹی ریلیز ہوگی بہت شہرت مل رہی ہے۔
ایک ورچول میڈیا ٹاک میں شاداب نے کہا کہ وہ پہلے بھی بگ بیش کھیل چکے ہیں لیکن اس دفعہ کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کے کھلاڑی اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں تو اس کو ایک الگ ہی شہرت مل رہی ہے۔
شاداب کے علاوہ بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف بھی مختلف ٹیموں سے کھیل رہے ہیں۔
شاداب نے کہا کہ وہ انجری کی وجہ سے تقریباً پانچ چھ مہینے کرکٹ سے باہر ہیں اور بگ بیش ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی پرانی پرفارمنسز کو دہرائے اور سلیکٹرز کو متاثر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو پاکستانی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں آپس میں میچز کھیلتے ہیں لیکن ایک فارن لیگ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کا مزہ ہی اور آئے گا۔
شاداب بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم سڈنی سکسس کی طرف سے کھیلیں گے۔ شاداب نے مزید کہا کہ ان کو اپنی ٹیم میں آسٹریلین کپتان پیٹ کمنس اور ڈیوڈ وارنر جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ بگ بیش میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ آسٹریلیا میں اگر آپ پرفارمنس کر جائیں تو اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔