ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ: پاکستان کے ہاتھوں ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست

image

پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں ملائیشیا کو 297 رن سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سمیر منہاس اور احمد حسین نے سینچریاں بنائیں۔ گروپ اے کے اس میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انہوں نے 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 345 اسکور کیا ہے۔

سمیر منہاس نے آٹھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 177 رنز بنائے جبکہ احمد حسین نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 132 رنز اسکور کیا ہے ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں میں 293 رنز کا اضافہ کیا۔

جواب میں ملائیشیا کی ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا اور محمد شائع نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US