نیشنل گیمز، خواتین اسکواش میں خیبر پختونخوا نے 2 سلور اور ایک براؤنز میڈل نام کرلیا

image

35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی خواتین اسکواش ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں دوسری پوزیشن جبکہ انفرادی مقابلوں میں ایک سلور اور ایک براؤنز میڈل حاصل کرلیا۔

جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں کھیلے گئے خواتین کے انفرادی فائنل میں آرمی کی زینب خان نے خیبر پختونخوا کی ماہ نور علی کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل کے پہلے دو گیمز میں زینب خان نے 8-11 اور 8-11 سے برتری حاصل کی، تاہم تیسرے گیم میں مہنور علی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 10-12 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے گیم میں زینب خان نے اپنی تجربہ کار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-11 سے گیم اور 1-3 سے میچ جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ ماہ نور علی سلور میڈل کی حقدار ٹھہریں۔

ٹیم ایونٹ میں بھی پاک آرمی نے گولڈ، خیبر پختونخوا نے سلور جبکہ بلوچستان اور پنجاب نے براؤنز میڈلز حاصل کیے۔

قبل ازیں سیمی فائنلز میں مہنور علی نے سحرش علی کو شکست دی تھی جبکہ زینب خان نے فائزہ ظفر کو اسٹریٹ گیمز میں ہرایا تھا۔ خیبر پختونخوا خواتین اسکواش ٹیم کے ساتھ زہرہ عبداللہ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US