بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے اپنے پلیئر کو پاکستان کے بابر اعظم پر ترجیح دی ہے۔
بابر اعظم جو پہلی دفعہ بگ بیش لیگ میں حصہ لے رہے ہیں اپنی 56 نمبر کی جرسی پہننے والے تھے مگر سڈنی سکسرز کی مینجمنٹ نے واضح کردیا ہے کہ یہ نمبر پہلے سے ہی ان کے مایہ ناز فاسٹ بالر مچل سٹارک کو دی گئی ہے، بابر اعظم کو یہ نمبر نہیں دیا جاسکتا۔
اس مسئلے کا حل اس طرح سے نکالا گیا کہ اب بابراعظم کو 056 کی جرسی دے دی گئی ہے کو وہ پہن کر بگ بیش کھیلیں گے۔
سڈنی نے بابر اعظم کو تقریباً 70 سے 80 ہزار ڈالرز میں سائن کیا تھا۔ بابر کے علاوہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی دفعہ بگ بیش کھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ حارث رؤف اور شہزاد خان بھی ہوں گے۔
مچل سٹارک نہ صرف سڈنی کے لیے لیکن آسٹریلیا کے لیے بھی عرصہ سے کھیل رہے ہیں اور ان کے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں میں گنے جاتے ہیں۔