پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

image

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ (PN CCO) میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی تقریب جوش و خروش اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز HI (M)، S Bt، چیف آف اسٹاف تھے۔

مہمانِ خصوصی کی آمد پر PN CCO کے چاق و چوبند کیڈٹس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جو کیڈٹس کے اعلیٰ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھا۔

پرنسپل PN CCO، کموڈور فضل الرحمٰن نے استقبالیہ خطاب میں معزز مہمانوں اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے والدین کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں کیڈٹس نے شاندار مظاہرے پیش کیے جن میں پریڈ، ماس پی ٹی، کراٹے، جمناسٹکس، اسپیشل رائفل ڈرل اور آتش بازی شامل تھی۔ اس موقع پر انعامات کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں بہترین انسٹرکٹرز، پوزیشن ہولڈرز اور چیمپئن ہاؤس کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کالج کی ترقی میں افسران، فیکلٹی اور عملے کی انتھک محنت کو سراہا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی اور والدین نے سائنس و آرٹس نمائش کا دورہ کیا اور کیڈٹس کے تخلیقی و جدید منصوبوں کی تعریف کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US