کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے چور 80 تولے سونا اور قیمتی سامان لے اڑے

image

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے چور وں نے 80 تولے سونا، 9 لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان سمیت چوری کر لیے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں یہ واردات انجام دی گئی۔ فلیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں خاتون کے دو واقف کار افراد کو آتے ہوئے دیکھا گیا جنہیں خاتون نے ملزمان کے طور پر نامزد کیا ہے۔

تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US