گلوبل اور مقامی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت خوشحال مستقبل کی جانب گامزن

image

پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی تدبیری حکمتِ عملی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح کی بڑی کمپنیوں جیسے گوگل، بی وائی ڈی، ارامکو، سامسنگ اور ایپل نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے ملکی معیشت میں اعتماد کی بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں عارف حبیب کنسورشیم نے ای پی اے اے میں 135 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ جاز میں 155 ارب روپے اور ٹیلی نار پاکستان میں 108 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات پاکستان میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معیشت کی بحالی کی واضح علامت ہیں، جو ملک کو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US