پاکستانی عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری نے قیمتوں میں رد و بدل کیلیے ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر کے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ارسال کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپیہ 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔