حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔
حکومتی خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیا صدارتی آرڈیننس جاری ہوچکا ہے جبکہ پرانا بلدیاتی قانون تحلیل ہوچکا ہے، اس لیے موجودہ انتخابی شیڈول واپس لیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اس ضمن میں جاری کردہ شیڈول کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔