پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری

image

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے امتحانات 20 مئی سے لیے جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ جاری کردہ امتحانی شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور تفصیلی ڈیٹ شیٹس متعلقہ بورڈز کی جانب سے جلد جاری کی جائیں گی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US