وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل چکا ہے اور اب اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مضبوط معاشی روابط قائم ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر عالمی تعاون کی امید ہے، جو ملکی معیشت کے لیے اہم ثابت ہوگا۔