دبئی کی ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سال 2025 کے دوران مسافر ٹیکسیوں میں 20 لاکھ درہم (تقریباً 15 کروڑ 24 لاکھ روپے) سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی سامان بھول جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے تاہم یہ تمام رقم اور اشیاء فوری کارروائی کے بعد مالکان کو واپس کر دی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے ایماندار ٹیکسی ڈرائیورز، خصوصاً پاکستانی محنت کش نے مسافروں کی گمشدگی کی رپورٹ کے فوری بعد یہ رقوم اور سامان واپس کر دیا جس سے ان کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ اخلاق کی تعریف کی جا رہی ہے۔