اسلام آباد: گیس سلنڈر شاپ میں زور دار دھماکا، شدید آگ بھڑک اٹھی

image

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے کورال شریف آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد دکان میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑلی، جس سے شعلے بلند ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف رہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ ممکنہ طور پر گیس لیکیج بتائی جارہی ہے، تاہم حتمی وجہ کی تصدیق تحقیقات کے بعد ممکن ہوسکے گی۔ واقعے میں جانی نقصان کے بارے میں تاحال مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم خطرے کے پیش نظر قریبی دکانوں اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت محدود کردی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US