رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار 436 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے جن میں ڈاکٹرز، آئی ٹی ماہرین، انجینئرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب ایک لاکھ 83 ہزار 951 پاکستانیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار 773 اور قطر میں 34 ہزار 25 پاکستانی روزگار کے لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ 16 ہزار 848 افراد نے بیورو آف امیگریشن کے ذریعے رجسٹریشن کرائی، جبکہ 588 افراد کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے ملازمت ملی۔
ماہرین کے مطابق بیرون ملک ہنرمند افرادی قوت کے جانے سے ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ترسیلات زر کی صورت میں یہ رجحان معیشت کو سہارا بھی دے سکتا ہے۔