اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور حال ہی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں بدلتی صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں نئی تجارتی راہداری سے متعلق ہونے والی حالیہ بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کو مکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US